میٹرو منصوبہ پر کام کرنیوالا ایک اورمزدور جاں بحق ‘ ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی

میٹرو منصوبہ پر کام کرنیوالا ایک اورمزدور جاں بحق ‘ ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی

  



ملتان ( نمائندہ خصوصی ‘ کرائم رپورٹر ) میٹرو بس پروجیکٹ پر کام کرنیوالا ایک مزدور جان کی بازی ہار گیا ‘ عدنان میٹرو بس پروجیکٹ کے پیکج نمبر تھری پر فرائض سر انجام دے رہا تھا ۔ مچھلی مارکیٹ کے نزدیک فلائی اوور پر فنشنگ کے کام میں مصروف تھا کہ اچانک شٹرنگ کھل گئی اور عدنان سڑک پر گر کر زخمی(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

ہو گیا ‘ جس پر ریسکیو 1122 نے محمد عدنان کو فوری طور پر نشتر منتقل کر دیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی لیکن شدید زخمی ہونے کے باعث عدنان نشتر میں جاں بحق ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ میٹرو بس پروجیکٹ پر اب تک 8 مزدور جاں بحق ہو چکے ہیں ۔کمشنر ملتان ڈویژن کیپٹن(ر) اسد اللہ خان نے ٹیکنیکل اینڈ وکیشنل کالج دولت گیٹ کے قریب میٹرو بس پراجیکٹ پر کام کے دوران گر کر جابحق ہونے والے مزدور محمد عدنان کے حادثہ پر انتہائی افسوس اور مرحوم کے ورثاء سے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے انہوں نے پیکج تھری پر کام کرنے والی متعلقہ تعمیراتی کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ مرحوم کے ورثاء کی بھر پور مالی معاونت کی جائے۔یاد رہے کہ محمد عدنان ولد شبیر احمد عمر 30 سال دولت گیٹ کے قریب میٹرو بس فلائی اوور کے نیچے فنشنگ کا کام کر رہا تھا کہ اس دوران شٹرنگ سے پاؤں سلپ ہونے پر نیچے آ گراسے فوری طور پرہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ مرحوم پیراں غائب روڈکا رہائشی تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...