پولیس حراست میں ایک شخص کی مبینہ ہلاکت، ورثاء کا احتجاج، نعرے بازی

پولیس حراست میں ایک شخص کی مبینہ ہلاکت، ورثاء کا احتجاج، نعرے بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹھٹھہ صادق آباد )نامہ نگار( جہانیاں پولیس کی حراست میں ایک شخص کی مبینہ ہلاکت ،لواحقین نے لودھراں ،خانیوال روڈ بلاک کردیا ٹائروں کو آگ لگا کر جہانیاں پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی تفصیل کے مطابق جہانیاں پولیس نے گزشتہ روز چک نمبر 110دس آر جہانیاں کے حنیف نامی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
شخص کو حراست میں لیا تھا جو کہ ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہو گیا ورثا نے پولیس پر مبینہ طور پر الزام لگانا شروع کردیا کہ پولیس تشدد سے حنیف ہلاک ہوا ہے اور جہانیاں بائی پاس روڈ بند کرکے شدید احتجاج شروع کردیا اورٹائروں کو آگ لگا دی گئی اس دوران خانیوال تا لودھراں روڈ 8گھنٹے تک بلاک رہا مشتعل عوام نے ٹرک اور کئی کاروں کے شیشے بھی توڑ دیے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی اور ہلاک حنیف کی لاش کا مطالبہ بھی کرتے رہے بعد ازاں ایس ڈی پی جہانیاں واجد بھروانہ ،ایس ڈی پی او میاں چنوں طاہر مجید اور ایس ایچ او میاں چنوں شاہد نزیر وڑائچ ،تحصیل دار عامر نواز کھچی ،مشتعل عوام سے مزاکرات کرنے جہانیاں پہنچ گئے کئی گھنٹے مزاکرات کرنے کے بعد جہانیاں پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال خانیوال لے جایا گیا اور عوام پر امن طور پر روڈ کو کھول دیا گیا ۔