نوکریوں سے فارغ پی آر ایس پی کے600 ملازمین کا عدالت سے رجوع،جواب طلب

نوکریوں سے فارغ پی آر ایس پی کے600 ملازمین کا عدالت سے رجوع،جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(تحصیل رپورٹر) حکومت پنجاب کی طرف سے پی آر ایس پی کے نوکریوں سے فارغ کئے گئے 600ملازمین نے ہائی کورٹ بہاول پور میں درخواست دائر کر دی ‘عدالت عالیہ(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
نے 4روز میں ذمہ داروں سے جواب طلب کر لیا ۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے کچھ روز قبل پی آر ایس پی محکمہ صحت میں تعینات ڈاکٹرز‘ پیرا میڈیکل اسٹاف‘ لیڈی ہیلتھ ورکر اور درجہ چہارم کے چودہ اضلاع میں تقریبا چھ ہزار ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا تھا حالانکہ ان ملازمین نے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی بھی حاصل کر رکھا تھا حکومت پنجاب نے عدالتی حکم امتناعی کے باوجود انہیں ملازمتوں سے نکال دیا ‘ جس پر ضلع رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والے چھ سو ملازمین نے گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ بہاول بینچ میں اپنے ساتھ ہونیوالی زیادتی بارے درخواست دائر کر دی ہے عدالت عالیہ نے چاردن کے اندر ذمہ داروں سے جواب طلب کر لیا ہے ۔
جواب طلب