فصل ربیع کی خسرہ گرداروں میں درستگی کیلئے درخواستوں کی چھان بین، تصدیق کا کام شروع
خانیوال (نمائندہ پاکستان)حالیہ فصل ربیع کی خسرہ گرداروں میں درستگی کے لئے درخواستیں کی چھان بین اور موقع پر جاکر تصدیق کا کام شروع ہوگیامحکمہ مال کے فیلڈعملہ نے یکم تا31مارچ(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
خسرہ گرداروں کا م مکمل کرلیا ہے اب درستگی نام و کاشت کے لئے کاشتکار اسسٹنٹ کمشنر کو درخواستیں دے رہے ہیں جن کی چھان بین اور موقع پر جاکر تصدیق کا کام تیز کردیا گیا اسسٹنٹ کمشنر خانیوال عابد حسین بھٹی نے تحصیل آفس کا دورہ کرکے ریونیو افسران گرداور پٹواریان سے میٹنگ کرکے اس کام کے بارہ میں حکموتی پالیسی اور ریونیو ایکٹ کے تحت تفصیلات بنائیں اور کام میرٹ پر جلد ازجلد مکمل کرنے کا کہا تاکہ ان درخواستیوں پر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے فیصلہ کیاجاسکے۔