ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کا احتساب ہونا چاہیئے، سعود مجید

ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کا احتساب ہونا چاہیئے، سعود مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور (بیورورپورٹ) مشیر وزیر اعظم پاکستان سینیٹر چوہدری سعو د مجید نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تما م سیا سی پارٹیو ں کا احتسا ب ہونا چاہئے انہو ں نے کہا کہ پانامہ دستاویزات اور آف شور کمپنیو ں کی ہر حال میں تحقیقا ت ہونی چاہیں ۔ لیکن اپوزیشن پہلے اپنی کنفیثون دور کرئے۔ انہو ں نے کہا کہ حکو مت اور (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
اپوزیشن کے ارکا ن پارلیمنٹ کے احتساب کے لئے کمیٹی برائے اخلا قیا ت بننی چاہئے ۔ انہو ں نے کہا کہ تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان ملک میں شر پھیلا کر پوری قوم کو بیو قوف نہیں بنا سکتے کیونکہ عوام وزیرا عظم میاں نواز شریف کی قیا دت پرناز کرتی ہے کیونکہ مسلم لیگ ن کا ایجنڈ ملک اور عوام کی بھلائی میں کام کر نا ہے ۔لیکن یہ شر پسند عنا صر ملک کی سلامتی کو تباہ کر نے پہ تلے ہوئے ہیں انہو ں نے کہا کہ عمران خان سب سے پہلے عوام کی عدالت میں اپنے اثا ثے اور چھپائی ہوئی دولت قوم کے سامنے رکھیں ۔ انہو ں نے کہا کہ آج انہی کی شر پھیلا نے کی وجہ سے پوری قوم پریشان ہے عوام نے عمران خان کے دھرنو ں اور جلسو ں کو مسترد کر دیا ہے انہو ں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو قا نو ن ہاتھ میں لینے کی اجا ز ت نہیں دیں گیا۔