پی پی ایس سی کے تحت منتخب424 ڈاکٹروں کی تعیناتی کے احکامات جاری
ملتان(وقائع نگار)صوبائی سیکرٹری ہیلتھ کئیر پرائمری اینڈ سکینڈری سے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت منتخب ہونے والے424ڈاکٹروں کو صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔اس بارے میں معلوم(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
ہوا ہے کہ صوبائی سیکرٹری ہیلتھ کئیر پرائمری اینڈ سکینڈری پنجاب علی جان نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت منتخب ہونیوالے 424ڈاکٹروں کو صوبہ بھر کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں جبکہ ان میں24ڈاکٹرز کو ملتان کے ہسپتالوں میں تعینات کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر تعیناتی