حکمران اپنی خاندانی لیگ ختم کرکے اربوں روپے واپس لائیں، چودھری سرور

حکمران اپنی خاندانی لیگ ختم کرکے اربوں روپے واپس لائیں، چودھری سرور

  



خانیوال، میاں چنوں، حاصل پور (نمائندگان) سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چودھری سرور کا دورہ خانیوال، اس سلسلہ میں خانیوال سے نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان کے مطابق اقتدار میں آکر ار بوں روپے کی لوٹی ہوئی دولت کو واپس لائیں گے ،جنوبی پنجاب کے بڑے بڑے(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

لوگ بڑے عہدوں پر رہے لیکن آج تک جنوبی پنجاب کیلئے کچھ نہ کرسکے اگر تحریک انصاف کو موقع ملا تو جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنائیں گے ۔ا ن خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماء چوہدری محمد سرور نے خانیوال میں ایک بڑے کنونشن سے خطاب کے دوران کیا ۔ کنونشن کے میزبان اور انٹراپارٹی الیکشن میں ضلع خانیوال کی صدارت کے امید وار احسان الٰہی ظہیر نے کہاکہ نوجوان ہماری طاقت ہیں اور سینئر ہمارے رہنما ہیں انشاء اللہ عمران خان کی تبدیلی کا خواب پورا کرلیں گے کنونشن میں ڈاکٹر روبینہ ،راشد ریاض، شاہد بلوچ، راؤ اظہر، مشتاق، چوہدری سعید، اور دیگر نے بھی خطاب کیا قبل ازیں چوہدری سرور جیسے ہی خانیوال پہنچے کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا پر جوش نعرے لگائے۔میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان کے مطابق پانامالیکس پر نواز شریف کو مستعفی ہو جانا چاہیے ۔احتجاج میں لاکھوں افراد شامل ہونگے پارٹی میں کوئی دھڑے بازی نہیں ۔اختلافات رائے میں جمہوریت نظر آتی ہے ان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میاں چنوں بائی پاس پر پارٹی ورکرز سے چند منٹ کے خطاب کے دوران کیا انہوں نے حکومتی پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کے اشرافیہ اخلاقی طور پر اپنے عہدوں سے الگ ہو رہے ہیں مگر پاناما لیکس سکینڈل کے بعد نواز شریف کو ان کے ان پڑھ جاہل حواری بچانے کے لئے بڑھکیں ماررہے ہیں۔ حاصل پور سے نامہ نگار کے مطابق دہشت گردی سے ساٹھ ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں ۔ پانامہ لیکس کے انکشاف سے بیس کروڑ عوام کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے ۔ پانامہ لیکس کے انکشاف سے میاں برادران بے نقاب ہو چکے ہیں ۔ حکمران مسلم لیگ ن کو بدنام کرنے کی بجائے اپنی خاندانی لیگ کو ختم کر کے اربوں روپے واپس لائیں ۔ آئندہ میاں برادران کے دوست ممالک میں اثاثے ظاہر کرنے کی باری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے چوہدری نعیم الدین وڑائچ سے ایک ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے درباریوں کے ہوتے ہوئے عمران خان کو تحریک چلانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بقاء کے لیے میاں برادران کو پانامہ لیکس کا خود سامنا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ضدی نواز شریف نے اقتدا رکے لیے ملک کو تباہ و برباد کر دیا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ 24 اپریل یوم تاسیس کو روکنے کی کوشش کی گئی تو حکمرانوں کے اقتدار کا آخری دن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بیس سالہ جدو جہد سے قوم جاگ چکی ہے ۔ اب کمیشن بنا کر بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 کے تحت نواز شریف صادق و امین نہیں رہے بعد ازاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر چوہدری کلیم اللہ وڑائچ، نو منتخب چیئرمین گورالائی گجرات چوہدری وسیم الدین وڑائچ، چوہدری خلیل احمد باجوہ ، میاں حق نواز عباسی بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...