سکولوں کی چار دیواری کے ساتھ پارکنگ معمول بننے لگی، سکولوں کو سیکورٹی خدشات انتظامیہ خاموش

سکولوں کی چار دیواری کے ساتھ پارکنگ معمول بننے لگی، سکولوں کو سیکورٹی خدشات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ خصوصی ) حکومت پنجاب کے حکم پر خانیوال میں سکولوں کی دیواروں پر ایک پینا فلیکس آویزاں کیا گیا۔ جس پر (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
درج ہے کہ بذریعہ حکم گورنمنٹ آف پنجاب تمام سکولز کی چاردیواری کے ارد گرد کسی بھی قسم کی عارضی تجاوزات و سائن بورڈز وغیرہ کی تنصیب / پارکنگ وغیرہ قانوناََ جرم ہے خلاف ورزی کی صورت میں حوالہ پولیس کیا جائیگا ۔تحریر کے واضح طور پر آویزاں کر نے کے باوجود سکولوں کی چاردیواری کے ساتھ رکشہ اور کاریں پارک کی جارہی ہیں ۔ سکولوں کی انتظامیہ اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن حکومت کے پنجاب کے اس حکم پر عمل کروانے میں ناکام نظر آرہی ہے اور خاموش ہے ۔ جبکہ سکولوں کو سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے۔
پارکنگ