لودھراں‘ کنٹریکٹ ختم ہونے کیخلاف پنجاب رورل سپورٹ پروگرام کیخلاف ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

لودھراں‘ کنٹریکٹ ختم ہونے کیخلاف پنجاب رورل سپورٹ پروگرام کیخلاف ملازمین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں(نما ئند ہ پا کستا ن) حکومت پنجاب نے یکم جولائی سے پی آر ایس پی کے تحت بنیادی مراکز صحت میں کام کرنے والے (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
لودھراں کے225 ملازمین جن میں38میڈیکل آفیسرز19لیڈی ہیلتھ ورکرز ،50ڈسپنسرز47مڈ وائف،5کمپیوٹر آپریٹرز،23وارڈ کلینر ، 13نائب قاصد،11چوکیداراور دفتری سٹاف کے19لوگ شامل ہیں کا کنٹریکٹ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔جس کے خلافمنگل کے روز پنجاب رورل سپورٹ پروگرام کے ملازمین جن میں میڈیکل آفیسرزڈاکٹرساجد ڈاکٹرزاہدڈاکٹراصغرڈاکٹراحمد علیڈاکٹرصابرڈاکٹرعبدالستارڈاکٹرحماد ظفرڈاکٹرخضر حیات لیڈی ڈاکٹرسعدیہ خالد ،ثناء رووف،شمساء ہمایوں،شہیرا حسین لیڈی ہیلتھ ورکرز ڈسپنسرزمڈ وائف کمپیوٹر آپریٹرزوارڈ کلینرزنائب قاصدچوکیداراور دفتری سٹاف کے لوگ بڑی تعداد میں شامل تھے نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی پرانی عمارت سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جوکہ غوثیہ چوک سے ہوتی ہوئی لودھراں پریس کلب کے سامنے پہنچی ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے پریس کلب کے باہر مظاہرین نے حکومت پنجاب کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔