پانامہ لیکس پرخود مختار کمیشن قائم، انٹر نیشنل فرانزک ماہرین شامل کئے جائیں، میاں مقصود احمد

پانامہ لیکس پرخود مختار کمیشن قائم، انٹر نیشنل فرانزک ماہرین شامل کئے ...

  



بورے والا:(تحصیل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر عوامی اور سیاسی جماعتوں کے مطالبہ پر چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں ایک خود مختار کمیشن قائم کیاجائے جس میں دوسرے اداروں کے اچھی شہرے کے حامل افراد کے علاوہ انٹر نیشنل فرا نزک ماہرین کو بھی شامل کیاجائے تاکہ صاف اور شفاف طریقہ سے تفتیش ہوسکے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے گذشتہ روز بار روم بورے والا کے کمیٹی روم میں وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

کیا اس موقع پر صدر بار محمد جاوید شاہین ،سیکرٹری نوید احمد چیمہ کے علاوہ سابق صدر چوہدری محمد اشرف ڈھلوں،چوہدری محمد علی،محمد رفیق نظامی،سردار ظہور احمد ڈوگر،چوہدری سیف اللہ گریوال،سردا رمحمد ایوب ڈوگر،مہر مسعود اسد،مہر افتخار احمدن،محمد رحمان کھوکھر،چوہدری فیاض عظیم اور چوہدری اکرم ندیم کے علاوہ دیگر بار ممبران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں صرف شریف فیملی کا نہیں بلکہ جن افراد کے نام بھی شا مل ہیں ان کی بھی تفتیش ہونی چاہئے تاکہ اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جاسکیں میاں مقصود احمد نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اگر جمہوریت اور آئین پر یقین رکھتے ہیں تو ان کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر ان الزامات کا سامنا کرنا چاہئے اگر وہ اس میں کلئیر ہوئے تو انہیں قوم کی طرف سے بھر پور پذیرائی ملے گی امیر جماعت اسلامی پنجاب نے کہا کہ اس بات پر تقریباً تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں کہ پانامہ سکینڈل میں ملوث تمام افراد کا بلا تفریق احتساب کیاجائے تاکہ اصل حقائق قوم کے سامنے آسکیں صدر بار محمد جاوید شاہین نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کو بورے والا بار سے خطاب کی دعوت کے لئے صوبائی امیر کو بار کی طرف سے درخواست کی جس پر انہوں نے کہا کہ امیر جماعت سراج الحق کی دعوت پر وکلاء سے ضرور خطاب کر یں گے اور اس سلسلہ میں بار باضابطہ دعوت نامہ ان کو بھجوائے آخر میں صدر بار محمد جاوید شاہین نے امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد کی بار آمد پر ان کا شکریہ اد ا کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر