بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فارموں کی تقسیم میں کٹوتی پر خواتین نے ڈاکیے کی جوتوں سے پٹائی کر دی

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فارموں کی تقسیم میں کٹوتی پر خواتین نے ڈاکیے کی ...

  



جام پور(نامہ نگار )بے نظیر انکم سپورٹ کے امدادی فارموں کی تقسیم پر فی امدادی فارم دوہزار روپے کٹوتی کرنے پر خواتین نے طیش میں آ کر ڈاکیے رفیق جوئیہ المعروف رفیق موٹا کی جوتوں سے پٹائی کر ڈالی جبکہ ڈاکیے کا ٹاؤٹ رفیق ڈاکیہ کی (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

چھترول دیکھ کر جوتے چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کوٹلہ مغلاں کے کرپٹ ڈاکیے رفیق جوئیہ المعروف رفیق موٹا نے اپنے پرائیویٹ ٹاؤٹ اسمائیل بدرو المعروف کوکڑ نامہ ٹاؤٹ کے ہمراہ موضع رستم لغاری میں بے نظیر انکم سپورٹ کے امدادی فارموں کی تقسیم پر فی امدادی فارم دو ہزار روپے کٹوتی کرنے لگاتو متعدد خواتین طیش میں آ گئی اور کرپٹ ڈاکیے پر جوتوں کی بارش کر دی جبکہ ڈاکیے کا ٹاؤٹ اسمائیل بدرو ڈاکیے رفیق موٹا کی خواتین کے ہاتھوں چھترول دیکھ کر موقعہ سے جوتے چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔ لوگوں نے خواتین کی منت سماجت کرکے ڈاکیے رفیق جوئیہ جان بخشی کرائی۔ رفیق ڈاکیے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ فارموں کی کٹوتی کا الزام غلط ہے خواتین نے بلا جواز جھگڑا کیا ہے تاہم ہم پر خواتین کی معمولی رنجش ہو تی رہتی ہے ایسی کوئی بات نہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...