پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی،سنٹرل پاور پرچیز کمپنی اور جینکو سولڈنگ کمپنی میں نان انجینئرز کی چیف ایگزیکٹو آفیسر تعیناتی کیخلاف احتجاج

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی،سنٹرل پاور پرچیز کمپنی اور جینکو سولڈنگ کمپنی ...

  



ملتان(وقائع نگار)وزارت پانی و بجلی نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی(PESCO)،سنٹرل پاور پرچیز کمپنی(CPPA)اور جینکو ہولڈنگ کمپنی(GHCL)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نان انجینئرز تعینات کردئیے ہیں۔فنانس ڈائریکٹرز کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسرز تعیناتی کے خلاف ملتان الیکٹرک(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

پاور کمپنی(میپکو)سمیت بجلی کمپنیوں کے انجینئرز سراپا احتجاج بن گئے۔میپکو انجینئرز نے منگل کے روز فنانس ڈائریکٹرز کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسرز تعیناتی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔انجینئرز کا مؤقف تھا کہ حکومت کا اقدام نجکاری کی جانب ایک قدم ہے۔میپکو سمیت پورا پاور سیکٹر میں اس فیصلے اور اقدام سے بے چینی اور اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے۔نان انجینئرز کی نہ صرف توہین ہے بلکہ ان کی حق تلفی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انجینئرز نے اپنا احتجاج اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انجینئرز کی بطور ریکارڈ کروا دیا ہے۔دوسرے مرحلے میں نان انجینئرز کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسرز تعیناتی کے خلاف قانونی کارروائی سمیت ہر آپشن استعمال کریں گے۔انجینئرز نے مطالبہ کیا ہے کہ نان ٹیکنیکل انجینئرز کی بطور سی ای اوز تعیناتی کے احکامت فوری طور پر منسوخ کیے جائیں۔

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...