پانامہ لیکس کے معاملہ پر ’’مٹی پاؤ‘‘ پالیسی قبول نہیں، شاداب رضا نقشبندی

پانامہ لیکس کے معاملہ پر ’’مٹی پاؤ‘‘ پالیسی قبول نہیں، شاداب رضا نقشبندی

  



ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان سُنّی تحریک کے مرکزی رہنمامحمدشاداب رضانقشبندی نے کہاہے کہ پانامہ لیکس کے معاملہ میں مٹی پاؤ پالیسی قبول نہیں،مسجد نبوی میں حکمرانوں کے خلاف لگنے (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

والے نعرے بارگاہ رسالت ؐ میں مقبول ہورہے ہیںیہ ظالم حکمراں اللہ کی پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے،پانامہ لیکس کا معاملہ بہت جلد پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا،کرپشن ، ٹیکس چوری اورمنی لانڈرنگ سمیت تمام الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے،ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزسُنّی تحریک کے صدرعلامہ ریاض الرحمن سمیت اڈیالہ جیل سے رہائی پانیوالے اسیران ناموس رسالتؐ کے استقبال کے موقع پرکارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرضلعی صدرعلامہ طاہراقبال چشتی، ملک عبدالرؤف،علامہ قاسم موہڑوی،علامہ نثارالرحمن ،حافظ محمدہارون،ڈاکٹرطیب رضا،سیدگفتارحسین شاہ،عثمان اعوان،سجادخان،اسامہ قادری سمیت دیگرعلمائے کرام اورکثیرکارکنان موجودتھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...