محکمہ انہار کی ملی بھگت، 8ہزار ایکڑ پانڈ رقبہ پر قبضہ کا انکشاف

محکمہ انہار کی ملی بھگت، 8ہزار ایکڑ پانڈ رقبہ پر قبضہ کا انکشاف

  



حاصل پور)نمائندہ پاکستان ) ہیڈ اسلام محکمہ انہار کے افسران کا ناجائز قابضین کے ساتھ مل کر حکومت پنجاب کو 20کروڑ روپے کا ٹیکا ۔ تقریباً 8ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبہ پر ناجائز قابضین کا قبضہ ۔ تفصیل کے مطابق حاصل پور ہیڈ اسلام محکمہ انہار کے پانڈ کا رقبہ جو تقریباً 8ہزار ایکڑ سے زیادہ پر مشتمل ہے۔ قابضین نے ناجائزطور پر قبضہ کررکھا ہے۔ جبکہ محکمہ ریونیو کی طرف سے 12ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

سے وصول کر نے کے آ رڈر بھی جاری کیے ہیں۔ 2004سے لیکر آ ج تک تقریباً 12سال گزر چکے ہیں۔ اس رقبہ پر ناجائز قابضین کا قبضہ بر قرار ہے۔ پانڈ کا رقبہ چوروں ڈکیتوں کی آماج گاہ بن چکا ہے ۔ اس رقبہ پر قابضین اپنی فصلیں کاشت کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے دریا سکڑ گیا ہے۔ اور زمینی پانی کم ہو رہا ہے۔مزید انکشافات اگلے ہفتے منزل عام پر لائیں گے۔ شہریوں خاور ویلفےئرٹرسٹ کے انچارج مرزا ذوالفقار،رانا عمیر سلطان ،ساجد چوہدری ،ملک یسین ،رانا ارشد و دیگر کا وزیر اعلی پنجاب میاں نواز شریف ،چیف انجینئرملتان محکمہ انہار چیف سیکرٹری لاہور پنجاب سے قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کا روائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...