پنجم وہشتم امتحانات میں ناقص کارکردگی پرای ڈی اوایجوکیشن سے سکولوں اور اساتذہ کی فہرستیں طلب

پنجم وہشتم امتحانات میں ناقص کارکردگی پرای ڈی اوایجوکیشن سے سکولوں اور ...

  



مظفرگڑھ (نامہ نگار) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی سی او مظفرگڑھ نے پنجم اور ہشتم کے امتحانات میں ناقص کارکردگی پر سخت ایکشن کا اعلان کرتے ہوئے ای ڈی او تعلیم شمشیر علی خان سے (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

سکولوں اور اساتذہ کی لسٹیں طلب کر لی ہیں۔ سیکنڈری ونگ کے 120میں سے 61سے زائد سکولوں اور ایلیمنٹری ونگ کے 2200سکولوں میں سے تقریباً 1100سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز اور ٹیچرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ڈی سی او اور ڈپٹی سیکرٹری مہر مشتاق کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا، جبکہ ذرائع کے مطابق ای ڈی او تعلیم شمشیر علی خان نے اجلاس میں دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ امتحانات کے دوران ضلع بھر میں نقل کی روک تھام ہوئی جس کی وجہ سے مطلوبہ کوالٹی آف ایجو کیشن نہ مل سکی اور رزلٹ انتہائی کم آیا۔ مظفرگڑھ کا 36واں نمبر ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...