ناقص کارکردگی کے مرتکب تحصیل کبیروالا کے ’’رجسٹریشن سنٹر برائے معذوراں‘‘ نے ضلع خانیوال کی لاج رکھی لی

ناقص کارکردگی کے مرتکب تحصیل کبیروالا کے ’’رجسٹریشن سنٹر برائے معذوراں‘‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا(نامہ نگار) ڈی سی او خانیوال کی محکمانہ رپورٹ میں ناقص کاررکردگی کے مرتکب اور نااہل قرار دئیے جانیوالے فوکل(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
پرسن کی زیر نگرانی جاری تحصیل کبیروالا کے’’رجسٹریشن سنٹربرائے معذوراں‘‘ نے ضلع خانیوال کی لاج رکھ لی ،پنجاب بھر کے 142سنٹروں میں سے ٹارگٹ پورا کرنے والے کامیاب اور مزیدجاری رکھے جانیوالے 14سنٹرزمیں کبیروالا کا سنٹر بھی شامل ہے ، جبکہ پنجاب حکومت نے ناقص کاررکردگی کی بنیاد پر جن 128سینٹرز کو بندکرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ،ان میں خانیوال،میاں چنوں اور جہانیاں کے سنٹرز بھی شامل ہیں ۔تحصیل کبیروالا کے فوکل پرسن بابر سہیل کھیڑا کی زیر نگرانی میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبیروالا میں گزشتہ6ماہ سے جاری رجسٹریشن سنٹر میں اب تک 9500کے لگ بھگ ’’معذور افراد‘‘ کی رجسٹریشن ہوچکی ہے ۔فوکل پرسن بابر سہیل کھیڑا،ڈی سی او خانیوال کے جاری کردہ لیٹر نمبری 2385-90EDO(CD)KWLمیں نااہل،ناقص کاررکردگی کا مرتکب اور افسران کی حکم عدولی کرنے والا قرار دیا گیا ہے ۔ کسانوں میں وزیرا عظم کسان پیکج کے چیک تقسیم کرنے کے انتطامات پر 23دن کے لئے ایک کروڑ 16لاکھ روپے کے اخراجات ظاہر کرنے والی ضلعی اور مقامی انتظامیہ ،پنجاب حکومت کی ہدایات پر گزشتہ 6ماہ سے جاری مذکورہ رجسٹریشن سنٹر کو اخراجات کے لئے مبینہ طور پر ایک پائی کا بھی فنڈ فراہم نہیں کیا ہے ۔