اتائی کے غلط آپریشن نے خاتون کی جان لے لی لواحقین کا احتجاج، کلینک کو آگ لگانے کی کوشش

اتائی کے غلط آپریشن نے خاتون کی جان لے لی لواحقین کا احتجاج، کلینک کو آگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) اتائی کے غلط آپریشن کے باعث 50سالہ خاتون دم تور گئی، جس پر لواحقین نے احتجاج کیا۔ نجی کلینک میں(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کی کوشش کی۔ شریف پورہ کی رہائشی نسرین کو پیٹ کے درد کے باعث علاقے کے نجی کلینک میں لے جایا گیا۔ جہاں مبینہ طور پر اتائی فاروق نے مریضہ کو اپنے کلینک میں داخل کر کے آپریشن شروع کر دیا۔ مگر زیادہ خون بہنے کی وجہ سے خاتون دم توڑ گئی۔ جس کے بعد اتائی کلینک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ لواحقین نے اتائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ بلاک کر کے کلینک کی توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے موقعہ پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کیا اور کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔