5منشیات فروشوں،26اشتہاریوں سمیت40سماج دشمن عناصر گرفتار،148موٹر سائیکل تھانے بند

5منشیات فروشوں،26اشتہاریوں سمیت40سماج دشمن عناصر گرفتار،148موٹر سائیکل تھانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائی ،05منشیات فروش،01 ناجائز اسلحہ رکھنے والے،01آتش بازی کرنے والوں،06غیر اخلاقی حرکات کرنے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
والوں، اور 26اشتہاری ملزمان سمیت 40ملزمان گرفتار۔03بوتل شراب، 1030 گرام چرس،02ڈبے پتاخے02عدد شرلیاں،01پسٹل30بور معہ 05 گولیاں برآمد۔پویس تھانہ شاہ شمس نے ملزم عاشق علی سے 250گرام چرس برآمد کر کے، پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم محمد فاروق سے 245گرام چرس، پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمان محمد یوسف اور محمد خالد سے 03بوتل شراب ،جبکہ پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم اختر سے 535گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پویس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم موسیٰ خان سے پسٹل 30بور معہ 05گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پویس تھانہ کینٹ نے ملزمان بلو،محسن ،زہرہ ،چاند،ماہ نور اور جاوید کو گیسٹ ہاؤس سے جسم فروشی کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پویس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم محمد عامر کے قبضہ سے آتش بازی کا سامان جس میں 02ڈبے پٹاخے اور 02عدد شرلیاں تھیں برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران148نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا ۔علاوہ ازیں ایکسائزآفس ملتان میں452نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے139موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرڈ کروائی گئیں۔پولیس ضلع ملتان نے26اشتہار یو ں کو گرفتارکرلیا جن میں سے05ملزم کا تعلق کیٹگری "A"سے ہے ۔جبکہ21ملزمان کا تعلق کیٹگری "B"سے ہے۔اور17ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست میں سے ہیں۔