جنسی ادویہ فروخت کرنے کے کیس میں ملوث حکیم کو ڈیڑھ لاکھ جرمانہ کی سزا

جنسی ادویہ فروخت کرنے کے کیس میں ملوث حکیم کو ڈیڑھ لاکھ جرمانہ کی سزا

  



ملتان(وقائع نگار)جنسی ادویات فروخت کرنے کے کیس میں ملوث ملتان کے حکیم کو ڈرگ کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔اس بارے میں (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت ملتان کی ڈرگ برانچ کے انسپکٹروں نے سال2012ء میں شاہ رکن عالم ٹاؤن کے علاقے چوک کمہاراں والا میں واقع حکیم عامر رزاق اوبھایا کے کلینک پر چھاپہ مارا۔جو حکمت کے نام پر جنسی ادویات فروخت کررہا تھا۔جہاں سے سمپل لیکر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری لاہور بھجوائے گئے ۔سمپلز فیل آنے پر کیس پی کیو سئی بی لاہور بھجوا دیا گیا۔پی کیو سی بی لاہور نے بعد سماعت کیس ڈرگ کورٹ ملتان میں داخل کروا دیا تھا۔حکیم عامر رزاق کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔واضع رہے کہ اسی حکیم عامر پر2015ء میں ڈرگ انسپکٹر فیاض رسول کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کروایا گیا ہے اور اس کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائی بھی عمل میں لائی گئی تھی۔جس کا کیس ابھی بھی زیر سماعت ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...