حکومت پنجاب کی’’سکول چلو‘‘مہم کو تحصیل علی پور میں بھی قابل ذکر کامیابی نہ مل سکی

حکومت پنجاب کی’’سکول چلو‘‘مہم کو تحصیل علی پور میں بھی قابل ذکر کامیابی نہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیت پور(نمائندہ پاکستان)خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں میں ایک کروڑ 80لاکھ طلباء وطالبات کے داخلے کاہدف حاصل کرنے میں محکمہ تعلیم ناکام (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
تحصیل علی پورمیں بھی حکومت پنجاب کی سکول چلو مہم سے قابل ذکر کامیابی نہ ملی اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ تحصیل علی پور میں کلاس اول سے دہم تک سرکاری سکولوں میں نئے داخلے کا ہدف جو پنجاب حکومت نے مقرر کیاتھا اس کا نصف بھی مقامی محکمہ تعلیم سکول ہیڈ ماسٹرزاور اساتذہ حاصل نہیں کرسکے جبکہ اپنی سرکاری نوکریاں بچانے کیلئے بعض سرکاری سکولوں میں مبینہ طورپربوگس داخلے کئے گئے ہیں جوکہ حقائق کے برعکس ہیں ا س سلسلے میں ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیاہے کہ تحصیل علی پور کے اکثر سرکاری سکولوں کے ہیڈ ماسٹروں اوراساتذہ نے اپنے نجی تعلیمی ادارے بھی کھولے ہوئے ہیں۔ سرکاری سکولوں میں بچوں کے والدین کی جانب سے اظہار دلچسپی نہ لینے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ حکومت ان میں سہولیات دینے میں سنجیدہ نہیں ہے اکثرسرکاری سکول چاردیواری ٹوائلٹ اور فرنیچر تک سے محروم ہیں۔