کچی مورو، پولیس اور چھوٹو گینگ میں مقابلہ جاری، پولیس کو ناکامی کا سامنا

کچی مورو، پولیس اور چھوٹو گینگ میں مقابلہ جاری، پولیس کو ناکامی کا سامنا

  



راجن پور (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور کے علاقہ کچی مورو میں پولیس اور چھوٹو گینگ کے درمیان مقابلہ 11ویں روز میں داخل ،پولیس تاحال کا میا بی نہ حاصل کرسکی پولیس نے ہیلی کاپٹر کی مدد مانگ لی کچہ میں تاحال ڈاکوؤں کا قبضہ برقرار ہے پولیس کے کئی جوان بیمار بھی پڑنے لگے تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور کے دریائی کچہ کے علاقہ میں پولیس اور چھوٹو گینگ کے درمیان فائرنگ کاسلسلہ گیارھویں روز میں داخل ہوچکا ہے اب لڑائی میں شدت آرہی ہے دونوں اطراف سے مارٹر گولوں کااستعمال بھی کیا جارہا ہے جبکہ پولیس نے ابتک کی ناکامی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکو مت پنجاب سے کو برا ہیلی کاپٹر کی مدد بھی طلب کی ہے دوسری جانب (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

ڈی پی او راجن پور غلام مبشر میکن کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ کچہ میں امن قائم کریں گے اور مٹھی بھر دہشت گرد عناصر کوشکست فاش دیں گے اس موقع پر ذرائع نے بتلایا کہ دریائی کچہ کے اس علاقہ میں کئی جوان بیمار بھی پڑ نے لگے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر