بی اے ، بی ایس سی کے امتحانات شروع طلبہ کی رولنمبر سلپس نہ ملنے کی شکایت
ملتان( سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے تحت بی اے ‘بی ایس سی کے امتحانات شروع ہوگئے‘ملتان سمیت 10اضلاع میں 131امتحانی(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
سنٹرز بنائے گئے ہیں‘ گزشتہ روز بھی کنٹرولر آفس رات گئے تک کھلا رہا اور جن طلبا وطالبات کو رولنمبر سلپس نہیں ملیں ‘آفس آنے پران کو فوری رولنمبر سلپس جاری کی گئیں‘متعدد طلبا وطالبات نے سلپس نہ ملنے کی شکایات کی ہے‘اس بارے میں کنٹرولر آفس کے ترجمان کے مطابق تمام طلبا وطالبات کو رولنمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں‘ اگر کسی کو ڈاک نہیں ملی تو اس میں کنٹرولر آفس ذمہ دار نہیں ہے۔