44طلبہ کو بی اے بی ایس سی کے جاری امتحانات کیلئے احاطہ عدالت میں رولنمبر سلپس جاری

44طلبہ کو بی اے بی ایس سی کے جاری امتحانات کیلئے احاطہ عدالت میں رولنمبر سلپس ...

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے حکم پر بی اے بی ایس سی کے 44 طلبہ و طالبات کو جاری امتحانات کے لئے عدالت (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

میں رولنمبر سلپس دے دی گئیں تفصیل کے مطابق فاضل عدالت میں طلبہ و طالبات صدام حسین ،حسن رضا،فہیم اختر،محمد ناصر،فیضان مصطفےٰ ،خالد حسین، صابرہ حکیم،سعدیہ قدیر،محمدتوفیق، آصفہ حمید، رباب بتول،شمشاد محبوب،تصور عباس سمیت 44 طلبہ و طالبات نے رٹ درخواست دائر کی تھی کہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی جانب سے بی اے بی ایس سی کے سالانہ امتحان 2016ء کا شیڈول مشتہر کیا گیا جس کیلئے انھوں نے 11 مارچ کو بنک اوقات میں فارم حاصل کرنے کے ساتھ فیس بھی جمع کر اکے مقررہ تاریخ میں بھجوا دئیے لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کو رولنمبر سلپس جاری نہیں کی ہیں اور اعتراض عائد کیا ہے کہ ان کے فارم تاریخ کے بعد وصول ہوئے ہیں جبکہ درخواست گذاران کا کو ئی قصور نہیں ہے اور انتظامیہ کی اپنی غلطی ہے اس لئے ان کو 12 اپریل سے 5 مئی تک جاری امتحانات کے لئے رولنمبر سلپس جاری کرنے کا حکم دیاجائے فاضل عدالت نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے تمام درخواست گذاران کو فوری طورپر رولنمبر سلپس جاری کرنے کا حکم دیا جس پر انتظامیہ نے عدالت میں ہی انھیں رولنمبرسلپس جاری کر دیں ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...