این ٹی ایس رزلٹ کارد جاری نہ ہوسکے، محکمہ تعلیم کا ایجوکیٹرز اسامیوں پر درخواستیں وصول کرنے سے انکار، امیدوار ذہنی اذیت میں مبتلا

این ٹی ایس رزلٹ کارد جاری نہ ہوسکے، محکمہ تعلیم کا ایجوکیٹرز اسامیوں پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(تحصیل رپورٹر)محکمہ تعلیم کا ایجوکیٹر کی سیٹوں پر درخواستیں وصول کرنے سے انکار ، 12 اپریل گزر گئی NTSکی طرف سے امیدواروں نہ توکوئی اطلاع دی گئی اور نہ ہی رزلٹ کارڈ جاری کئے گئے محکمہ کی طرف کروڑوں روپے فیس وصول کرنے کے باجود ہزاروں امید وار ذہنی (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
کوفت کا شکار ،فوری طور پر پالیسی واضع جاری کرنے کی درخواست محکمہ تعلیم پنجاب نے ایجوکیٹر کے لئے چھ ماہ سے اشتہار بازی کر رکھی ہے لاکھوں امیدواروں نے کروڑوں روپے فیسوں کی مد میں ادا کئے اور دن رات ایک کر کے NTSکی تیاری کی ،مگر انتہائی مشکل اور آؤٹ آف مضمون سوالات (MCQ)کے باعث 96 فی صد امیدوار پچاس فی صد نمبر حاصل کرنے سے قاصر رہے محکمہ تعلیم پورے پنجاب میں درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ 12مقرر کی تھی مگر NTSکی طرف سے آج تک رزلٹ کارڈ جاری نہیں کئے گے اور نہ ہے تاخیر کی وجہ بارے امیدواروں کو اطلاع دی گئی ہے تاریخ مقررہ گزرنے پر امیدوار سخت اذیت میں مبتلا ہیں جبکہ محکمہ تعلیم کے افسران نے بھی بغیر NTSرزلٹ کارڈ کے درخواستیں وصول کرنے سے انکار کر دیا NTSکے حکام فوری طور پر نئی پالیسی کاا علان کریں اور امیدواروں کو ذہنی کرب سے نجات دلائیں فوزیہ وہاب ،مہ رخ خان ،عندلیب گلشن آرا ،محمد جنید ،محمد جمشید ،محمد حفیظ ،عبداللہ نے تاخیر کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔