امیر آف بہاولپور کے چھوٹے بھائی پرنس فلاح الدین عباسی کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائیگی
حمد پورشرقیہ ( سٹی رپورٹر ) امیر آ ف بہا ولپور نو اب صلاح الدین عباسی کے چھوٹے بھا ئی پرنس فلا ح الدین عباسی جوکہ نو اپریل کو لند ن میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی نما ز جنا زہ آ ج
(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )
(بقیہ نمبر3صفحہ7پر )بروز بد ھ صبح ساڑھے دس بجے گلبرگ2 لاہور میں ادا کی جا ئے گی۔ جس کے بعد انہیں میانی قبرستان لاہور میں سپر د خا ک کر دیا جا ئے گا۔ ان کی روح کو ایصال ثواب کے قر آ ن خوانی 14اپریل بروز جمعرات شام چھ بجے امیر آ ف بہا ولپور نو اب صلا ح الدین عباسی کی رہا ئش گاہ ڈیفنس ہا ؤ سنگ اتھارٹی لا ہو رمیں ہو گی ۔ پر نس بہا ول خا ن عباسی نے اپنے والد صلاح الدین عباسی اور دادی محترمہ کی جا نب سے قر آ ن خوانی کے دعوت نا مے جاری کر دےئے ہیں۔ دریں اثناء انسپکٹر جنر ل پولیس سند ھ اے ڈی خواجہ نے لندن ٹیلی فون کر کے نو اب صلاح الدین عباسی سے ان کے بھائی پرنس فلاح الدین عباسی کی وفات پر ان سے تعزیت کی۔ اس طرح اسماعلیہ ایسو سی ایشن بر طانیہ کے وفد شیخ محمد موسی ٰ کی قیادت میں لند ن میں نو اب صلا ح الد ین عباسی سے ملاقات کر کے پر نس فلا ح الدین کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ مزید براں اسما علیہ ایسو سی ایشن پنجا ب کے صدر شیخ نا صر سلیم ایڈووکیٹ مرحوم فلا ح الدین عباسی کی تدفین میں شرکت کے لئے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے تحصیل صدر و امید وار چےئرمین بلد یہ احمد پورشرقیہ سر دار شہز اد سہیل خا ن خا کوانی امیر آ ف بہا ولپو رنو اب صلاح الد ین عباسی کے بھائی پر نس فلا ح الدین عباسی مرحوم کی نما ز جنا زہ میں شرکت کے لئے لا ہور روانہ ہو گئے ہیں۔