نئی کلاسز کیلئے مفت کتب کی ترسیل سست روی کاشکار، نامکمل کورس موصول
ظاہر پیر( نمائندہ پاکستان)سرکاری و پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے نئی کلاسوں اور نئے داخل ہونے والے طلباء وطالبات کے لئے مفت ملنے والی کتب کی ترسیل سست روی کا شکار ہے لیٹ ہونے کے باوجود مکمل کورس نہیں مل سکے اور متعد د کلاسوں کی مکمل کتابیں نہیں مل سکیں سرکاری سکولوں اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے اداروں میں نئی کلاسز کا اجراء ہو چکا ہے اور سرکاری ہدایات پر نئے داخلوں کے لئے مہم جاری ہے جس سے پچھلے سال کی نسبت تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہونے کے (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
امکانات ہیں جبکہ کتابوں کی ترسیل انتہائی سست روی کا شکار ہے ذرائع کے مطابق کتب کی ترسیل میں لاپروہی برتی جارہی ہے اب تک ہو نے والی ترسیل کے مطابق مقررہ حدف سے تقریباًنصف تعداد میں نا مکمل کورسوں کی فراہمی کی گئی ہے بورڈ کے تحت امتحانات دینے والی کلاسوں میں دہم اور پنجم سمیت چہارم کلاس کی مکمل کورس نہیں دئیے گئے جبکہ نہم کلاس کی اسلامیات،مطالعہ ،کمسٹری،اور بائیو کلاس ہشتم کی اردو اور عربی کلاس سوئم کی دو کتابیں نہیں مل سکیں کتب کی ہرسال تبدیلی کے باعث طلباء پرانی کتابوں پر بھی نہیں پڑھ سکتے ،اس طرح سکولوں میں طلباء کھیل کود کر اور اساتذہ سوشل میڈیا انجوئے کررہے ہیں بتایا گیا ہے کہ جن کلاسوں کی مکمل دستیابی ہو ئی ہے ان کی تعداد کم ملنے کی وجہ سے اساتذہ پر کئی طرح کے الزامات بھی لگ رہے ہیں اور زیرتعلیم طلباء والدین ذہنی تناؤں کا شکار ہیں جبکہ پڑھائی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں تاہم شہریوں نے حکومت پنجاب سے کتابوں کی مکمل اور جلد فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔