موسمی شدت کیساتھ بجلی لوڈ شیڈنگ دورانیہ بھی روز بروز بڑھنے لگا

موسمی شدت کیساتھ بجلی لوڈ شیڈنگ دورانیہ بھی روز بروز بڑھنے لگا

  



ملتان،وہاڑی،میلسی،خانپور(سپیشل رپورٹر،وقائع نگار،نمائندگان)گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کا بحران بھی دن بدن بڑھنے لگا۔عوام کا برا حال حکومتی مشینری خاموش تماشائی بن کررہ گئی۔تفصیل کے مطابق بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث صبح کو جب بچوں کے سکول جانے کا وقت ہوتا ہے۔والدین کو انہیں سکول بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہ۔سکول جانے والے بچے روزانہ تاخیر کا شکار ہوتے ہیں اور جب بچے سکول پہنچتے ہیں وہاں بھی بجلی نہ ہونے کی صورت میں بچوں کو گرمی سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔موجودہ دور میں بجلی روزمرہ زندگی میں اہمیت کی حامل ہے جس کا پاکستان میں وجود ہی نہیں ملتا دوسری جانب حکمرانوں کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔کیونکہ تمام تر وعدوں کے باوجود تاحال لوڈشیڈنگ سے نجات نہیں مل سکی۔جبکہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ رہا ہے۔توانائی بحران کے باعث ملکی معیشت کا بھی برا حال ہوتا جارہا ہے۔میپکو میں حکومتی اعلانات کے برعکس طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی معطل کردئیے ہیں۔ملتان شہر کے فیڈرز پر رات کے وقت میں ہر1گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ملتان شہر میں6گھنٹے لوڈشیڈنگ کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے۔12گھنٹے سے بھی زائد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔میپکو کے گرے والا فیڈر کے صارفین نے میپکو موسی پاک ڈویژن کے گھیراؤ کا اعلان کردیا ہے۔صارفین کے مطابق16سے18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور ہزاروں افراد کے براہ راست متاثر ہونے پر میپکو حکام ٹس سے مس نہیں ہوتے ہیں۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نا مہ نگارکے مطابقگیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر عروج پر پہنچ گیا جس کی وجہ سے صارفین کی مشکلات بڑھ گئی اور مریض ، بچے ، بوڑھے او ر خواتین کی پریشانی میں روز بروز اضافہ ہونے لگا جس پر عوامی وسماجی اور شہر ی حلقوں شیخ سلیم اختر، نزاکت علی ، محمدعمر، اکبر علی ، ساجدعلی ، عبداللہ احمد ، محمد آصف ، محمد عمران ، بہزاد علی ، ابراہیم ، کا شف علی ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ گرمی کے موسم شروع ہو تے ہی محکمہ سوئی گیس اور واپڈا حکام نے ایکا کرکے بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس کی وجہ سے گھریلو خواتین کی مشکلات اور پریشانی میں اضافہ ہو گیا محکمہ سو ئی گیس کی طرف سے گیس کی بندش کی وجہ سے گھروں میں بروقت کھانا تیار نہ ہونے پر لڑائی جھگڑے بڑھنے لگے اور عوام پریشان ہیں لہٰذا حکومت گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فی الفور ختم کیا جا ئے۔میلسی سے نما ئندہ خصوصی کے مطابق میلسی شہر قائد اعظم روڈ ، ملتان روڈ پر سوئی گیس کے صارفین نے دوبارہ لکڑی اور کوئلے کا استعمال شروع کردیا گزشتہ کئی روز گیس نہیں آ رہی اور مقامی مر کز شکا یات پر کوئی صارفین کو معلو ما ت کا کا ؤنٹر قائم نہ ہے سینکڑوں صارفین احتجاج کرکے پر یشان ہو رہے ہیں انجمن شہریان میلسی کی ایک قرارداد کے ذریعے وفاقی وزیر پیٹرولیم ایم ڈی سوئی گیس پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں پر گیس صارفین کی تعداد ہزاروں میں ہو گئی ہے اور اتنے بڑے ادارے کی صارفین کیلئے کوئی سروسز نہ ہے۔خان پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گرمی کا موسم شروع ہونے سے قبل ہی بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ،شہری پریشانی میں مبتلا ۔ان خیالات کا اظہار صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی مقبول احمد بھٹی ،ایگز ایکٹو ممبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریس چوہدری محمد سلیم بھلر ،ملک محمد الیاس ،ڈاکٹر شاہد حنیف ،محمد اکرم مغل ،سید فہیم گل شاہ ،ملک محمد اسلم اور چوہدری اصغر علی نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کا موسم شروع ہونے سے قبل ہی بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ لو وولٹیج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار تباہ ہوچکے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...