ٹریفک حادثات، 2جوڑوں، باپ بیٹی سمیت 11افراد زندگی کی بازی ہار گئے، دلہن کے تیسرے روز کمرے سے تشدد زدہ لاش برآمد

ٹریفک حادثات، 2جوڑوں، باپ بیٹی سمیت 11افراد زندگی کی بازی ہار گئے، دلہن کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تلمبہ، مظفر گڑھ، شاہ جمال، لودھراں، چشتیاں، چوبارہ، اوچ شریف (نمائندگان) کار، موٹر سائیکل، ٹرالر، بس اور ٹرک سے تصادم کے نتیجہ میں 2جوڑوں، باب اور بیٹی سمیت 11افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ تیسرے دلہن کے کمرے سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، اس سلسلہ میں تلمبہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ شب عشاء سے کچھ دیر پہلے سبزی منڈی کے قریب میاں چنوں عبدالحکیم روڈپردوتیزرفتارکاریں آپس میں ریس لگاتے ہوئے میاں چنوں کی طرف سے آرہی تھیں کہ موٹرسائیکل پرسوار محمد اقبال ولد عطامحمد،عطامحمدولد ولد کریم بخش اور رخسانہ دختر محمداقبال قوم جھتہ تیزرفتار کارکی سائیڈلگنے سے زمین پرگرگئے جس کے نتیجہ میں محمداقبال اورعطامحمدکی ٹانگیں ٹوٹ گئیں جبکہ رخسانہ شدیدزخمی ہوگئی ۔زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹرتلمبہ لایا گیا جہاں ابتدائی طبی امدادکے بعد محمد اقبال اورعطامحمدکو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیاجبکہ رخسانہ کو رورل ہیلتھ سنٹرمیں ایڈمٹ کرلیا گیاہے۔دوسرے حادثے میں ظہورحسین ولد محد یارقوم لدھیانہ سکنہ 6ایٹ آر ٹبے والاغوث پور قریشیاں نہر کے بند پراپنے گھر کی طرف جارہا تھا کہ سامنے سے آتی ٹریکٹر ٹرالی کی سائیڈسے کوئی نوکدارچیزچہرے پر لگنے سے زمین پرگرگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔جسے مقامی لوگوں نے رورل ہیلتھ سنٹر تلمبہ پہنچایااطلاع پاکر ظہورحسین کے لواحقین بھی ہسپتال گئے۔پولیس تھانہ تلمبہ کاروائی میں مصروف ہے۔دونوں حادثات مغرب اور عشاء کے درمیان ہوئے۔ مظفر گڑھ سے تحصیل رپورٹر کیمطابق 2موٹرسائیکلوں پر سوار4افراد شہر کی جانب آرہے تھے کہ علی پور بائی پاس کے قریب سامنے سے آنے والے تیزرفتارٹرالر نے انھیں کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکلوں پرسوار2لڑکے محمدمنیر اور سلیم اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے دیگر2رشتہ دار معین اور شکیل شدیدزخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ریسکیو1122نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کیا ۔مرنے والے دونوں لڑکے اپنے امتحانات کا پریکٹیکل دینے کے لیے جارہے تھے ،جبکہ ٹرالر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔شاہ جمال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تین دن کی دلہن زاہدہ پراین زوجہ اقبال ارائیں کی لاش اسکے کمرے سے ملی، غسل دینے والی خاتون حاجراں بی بی کے مطابق گردن، ٹانگوں پر بھی زخم کے نشانات تھے۔ انسپکٹر یار محمد نے کارروائی شروع کر دی۔ لودھراں سے نما ئند ہ پا کستا ن کے مطابق منگل کی صبح لودھراں ملتان روڈ پر عبداللہ پور کے قریب ملتان سے بہاولپور جانے والی ایک مسافر بس کاڈرائیورعبدالستار ولد محمد بخش بستی سکنہ بستی ٹبی علاقہ تھانہ مسافر خانہ نے اپنے آگے جانے والے بجری کے ٹرک کورانگ سائیڈسے اوورٹیک کرنا چاہا لیکن وہ بس پر قا بو نہ پاسکا اور اس کی ڈرائیور سائیڈ زور دار دھماکے سے ٹرک میں جالگی جس سے ڈرائیور خود ہی شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ بس میں سوار ایک مسافر بھی اس حادثہ میں زخمی ہوگیا جسے ریسکیو1122نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جہاں سے طبی امداد کے بعد اسے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔پولیس تھانہ سٹی لودھراں کے تفتیشی افسر اے ایس آئی شیخ اقبال نے بتایا کہ متوفی ڈرائیور عبدالستار کے ورثاء نے حادثہ کو اتفاقیہ قرار دیتے ہوئے کسی بھی قانونی کاروائی سے انکار کردیا ہے۔چوبارہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق مظفر گڑھ کے موضع پیتل منڈا کا رہائشی الیاس بلوچ چوبارہ میں معروف زمیندار اللہ نواز خان کے چنے کی فصل کی کٹائی کے لیے آیا تھا کہ وہ موٹر سائیکل پر اپنے گاوں ضلع مظفر گڑھ جارہا تھا کہ چوبارہ کے موضع پھسکن کے رہائشی صفدر جوتہ عمراہ اپنے والد ہیڈ ویڈری سے ٹرکو اڈا آرہا تھا کہ بس کی کراسنگ کے دوران دونوں موٹر سائیکل آپس میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ٹکرا گئے جس سے الیاس بلوچ موقع پر دم توڑ گیا اور دوسرے موٹر سائیکل سوار معمولی زخمی ہو گئے ۔اطلاع پر تھانہ چوبارہ پولیس موقع پر پہنچ گئی لیکن الیاس بلوچ کے ورثا نے دوسرے فریق کو معاف کر دیا اور پولیس نے اپنی کانونی کاروائی کر کے لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔اوچ شریف سے نمائندہ پاکستان ،سٹی رپورٹر کے مطابق اوچ شریف میں چوک بھٹہ روڈ پر ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں مرنے والوں میں میاں بیوی ،بھتیجی اور بھائی شامل ہیں ۔نواحی علاقے مہر آباد کے رہائشی محمدشمس اپنی بیوی اسماء بی بی ،بھائی کاشف ،بھتیجی ثناء کے ہمراہ موٹر سائیکل پرمبارک پور دوائی لینے جا رہے تھی راستے میں تیز رفتار ٹرک کی زد میں آنے کے باعث چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے حادثے کی اطلاع پر مقامی پولیس جائے حادثہ پہنچ کرلاشیں قبضہ میں لے کر اوچ شریف ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا پولیس نے ٹرک قبضہ میں لے کر ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کر دی ،مرنے والوں کے گھر اطلاع ملتے ہی ورثاء پہنچ گئے ۔ورثاء رشتے دار غم سے نڈھال ہو گئے۔ چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پیٹرولنگ پولیس کے مطابق چشتیاں سے پانچ کلو میٹر دور چک 47فتح کے قریب تیز رفتارموٹر سائیکل ٹریکٹر شیول سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں کبیر والا (خانیوال )کا امانت علی اور اسکی بیوی آسیہ بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ انکے دو کمسن بچوں کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہسپتال چشتیاں پہنچا دیا گیاہے جہاں انکو تشویشناک حالت میں وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کر دیا گیاہے پولیس کے مطابق بدقسمت خاندان کے چار افراد کبیروالا سے فورٹ عباس (200کلو میٹر) کا سفر موٹر سائیکل پر طے کر رہے تھے کہ حادثہ کاشکار ہو گئے مرنے والے میاں بیوی کی میتیں تحصیل ہسپتال چشتیاں پہنچا دی گئیں پولیس نے ورثا کو اطلاع کر دی ابتدائی تحقیقا ت کے میتیں ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی۔