گرفتاربھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ نے مودی سے مدد مانگ لی

گرفتاربھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ نے مودی سے مدد مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(ڈی این ڈی،مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی خفیہ ایجنسی را کے پاکستان میں گرفتار جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ نے وزیر اعظم نریندرمودی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کے شوہر کی رہائی کے لئے مدد فراہم کریں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کلبھوشن یادیو کی بیوی کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسر ہیں لہٰذا بھارتی حکومت کو ان کی رہائی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اوراْنہوں نے اس سلسلے میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت سے بھی رابطہ کیا ہے۔پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کی بیوی کی طرف سے وزیر اعظم نریندرمودی کو اپیل سے اسلام آباد کے اس موقف کو تقویت ملی ہے کہ کل بھوشن یادیو بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر ہے۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے اگرچہ یہ تسلیم کیا تھا کہ را کے گرفتار ایجنٹ کا تعلق بھارت سے ہے تاہم اس کے موقف کے مطابق کلبھوشن یادیو بھارتی بحریہ سے قبل از وقت ریٹائرڈ ہو چکا تھا۔کل بھوشن یادو کے ایران کے راستے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کے بعد اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 3مارچ کو بلوچستان سے گرفتار کر لیا تھا۔بعد ازاں اپنے اعترافی بیا ن میں یادیو نے تسلیم کیا کہ وہ بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر ہے اوراقتصادی راہداری منصوبہ ناکام بنانے کے لیے بلوچستان و کراچی میں بد امنی پھیلانا اور علیحدگی پسندوں کو معاونت فراہم کرنا تھا۔