جسٹس امیر ہانی مسلم نے عدالت میں دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا

جسٹس امیر ہانی مسلم نے عدالت میں دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے نگراں جج سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم نے کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دوران سماعت دستی بم پھٹ گیا تھا ۔سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم نے سندھ کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے نگراں جج کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔جبکہ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے آئی جی سندھ اور اے ٹی سی کے جج بشیر کھوسو پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کہا ہے کہ معاملے کی انکوائری کرکے 16اپریل تک رپورٹ پیش کی جائے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...