پولیس کارروائی ، گلستان جوہر سے سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار

پولیس کارروائی ، گلستان جوہر سے سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار

  



کراچی (کرائم رپورٹر)سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی نوید احمد خواجہ کی ہدایت پرسی ٹی ڈی کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے خفیہ اطلاع پر گلستان جوہر کے علاقے الہ دین پارک کے قریب سے ملزم طاہر ملوک عرف بنگالی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔ملزم نے صدر کے علاقے بزرٹہ لائن میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر پیپلزپارٹی وارڈ 5کے صدر نواز علی کو قتل اور دفتر کو نذرآتش کردیا تھا ۔ملزم نے دوران تفتیش گولڈن شادی ہال لکھنو کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کورنگی روڈ پر فائرنگ کرکے محمد ارشد کے قتل سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے ۔ملزم قتل ،اقدام قتل ،اغواء برائے تاوان ،بھتہ خوری ،ڈکیتی ایسے سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ۔ملزم سے صدر تھانے میں درج مقدمات کے تحت تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔مزید انکشافات کی توقع ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول