قومی اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) کی اکثریت ہے عدم اعتماد کی تحریک نہیں آئے گی: قائم علی شاہ
کراچی ( اے این این ) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں ن لیگ کی اکثریت ہے اس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہیں آئے گی ٗ ہم سب چاہتے ہیں پانامہ سکینڈل کی شفاف تحقیقات ہوں ٗ آئین کی پاسداری کرنا ہم سب کا فرض ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے پانامہ لیکس کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ابتدائی کوششیں شروع کردیں عمران خان کے واضح اعلان کے بعد حکومت کیلئے مشکلات بڑھیں گی ۔ انہوں نے عمران خان کے اس احتجاج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان احتجاج ضرور کریں لیکن کسی کے گھر جاکر نہ کریں عمران خان قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے سے گریز کریں ۔ ہم بھی چاہتے ہیں کہ شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں احتساب سب کا ہونا چاہیے ۔ وزیر اعلی سندھ نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کسی صورت جمہوریت پٹڑی سے نیچے نہ اترے جمہوریت ملک کیلئے ضروری ہے ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھانے کیلئے پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور خدمت شامل ہے ۔
قائم علی شاہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان احتجاج ضرور کریں لیکن کسی کے گھر جاکر نہ کریں ۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے رائے ونڈکے گھیراؤ کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ عمران خان قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں ۔آئین کی پاسداری ہم سب کا فرض ہے ۔کسی صورت میں جمہوریت پٹڑی سے ہیں اترنی چاہیے ۔انہں نے کہا کہ پاناما اسکینڈل اہم ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ شفاف تحقیقات ہوں ۔احتساب سب کا ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان احتجاج ضرور کریں لیکن کسی گھر جا کر احتجاج کرنا مناسب بات نہیں ہے ۔