نیب نے سندھ پولیس میں کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی

نیب نے سندھ پولیس میں کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی

  



کراچی(کرائم رپورٹر)قومی احتساب بیورو(نیب) نے سندھ پولیس میں کرپشن کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ تیارکرلی ہے۔مذکورہ رپورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر تیار کی گئی ہے۔جوآج(بدھ) عدالت میں پیش کی جائیگی۔تحقیقاتی رپورٹٍ کے مطابق میں سندھ پولیس میں پٹرولیم مصنوعات کی مد میں 5 کروڑروپے کی خوردبرد کا انکشاف ہواہے۔ذرائع کے مطابق نیب حکام نے مختلف دفاتر سے حاصل شواہد کی بنیاد پر رپورٹ تیار کی ہے۔رپورٹ میں سندھ پولیس میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق شواہد کا بھی ذکر ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی مد میں 5 کروڑ کے جعلی بلز بنا کر کرپشن کی گئی۔نیب حکام کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ اور آئی جی سندھ کے دفاتر سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...