وزیراعظم نے حج پالیسی 2016 ء کی منظوری دیدی، دد نئی سہولیات متعارف

وزیراعظم نے حج پالیسی 2016 ء کی منظوری دیدی، دد نئی سہولیات متعارف
وزیراعظم نے حج پالیسی 2016 ء کی منظوری دیدی، دد نئی سہولیات متعارف

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے حج پالیسی 2016ء متعارف کرادی جس کے تحت دو نئی سہولیات متعارف کرائی گئی ہیں ۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق مسافروں کو ایئرکولر اور واپسی پر کھانا دینے کی دونئی سہولیات بھی متعارف کرائی گئی ہیں جبکہ حج مزید پانچ ہزار روپے مہنگا کر دیا گیا۔ملک کے شمالی علاقوں کے مکینوں کو دو لاکھ اکسٹھ ہزار روپے جبکہ جنوبی علاقوں کے عازمین کو دو لاکھ اکتہر  ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے ۔ 

حج پالیسی کے مندرجا ت میں کہاگیاہے کہ 60فیصد عازمین سرکاری کوٹے پر حج کریں گے جبکہ 40فیصد پرائیویٹ کوٹے پر جائیں گے ،حج پالیسی کے مطابق حجاج کرام کو ایئرپورٹ پر ویلکم ٹریٹ دیے جائیں گے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...