ہیٹ سٹروک سے نمٹنے کیلئے 117 مراکز قائم کردیے: کمشنر کراچی

ہیٹ سٹروک سے نمٹنے کیلئے 117 مراکز قائم کردیے: کمشنر کراچی
ہیٹ سٹروک سے نمٹنے کیلئے 117 مراکز قائم کردیے: کمشنر کراچی

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں ہیٹ سٹروک سے ہونے والی ہلاکتوں کے کیس کی سماعت کے دوران کمشنر کراچی نے سندھ ہائیکورٹ میں اپنی  رپورٹ جمع کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں ہیٹ سٹروک سے ہونے والی ہلاکتوں کی درخواست کی سماعت ہوئی جس کے دوران کمشنر کراچی نے عدالت کے روبرو اپنی رپورٹ پیش کی۔کمشنر کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے 117 ریلیف مراکز قائم کردیے گئے ہیں جن میں ابتدائی طبی امداد کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ کے الیکٹرک کو ہدایت کردی ہے کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم رکھا جائے جبکہ ہسپتالوں اور واٹر بورڈ کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ 

سندھ ہائیکورٹ نے ہیٹ سٹروک سے ہونے والی ہلاکتوں پر دائر درخواست کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...