ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی، پی پی پارلیمینٹیرینز پر پابندی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی

ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی، پی پی پارلیمینٹیرینز پر پابندی کی درخواست سماعت ...
ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی، پی پی پارلیمینٹیرینز پر پابندی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی

  



لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز اور پاکستان پیپلز پارٹی پر پابندی عائد کرنے کے لئے دائر درخواست کو ابتدائی سماعت کے لئے منظور کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کے روبرو درخواست گزار اقتدار حیدر نے موقف اختیار کیا پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز اور پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیدار سیاسی مفادات کے لئے ایک دوسرے کی سیاسی جماعت کا نام، جھنڈا اور عہدے استعمال کر رہے ہیں، پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ اور عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت کسی سیاسی جماعت کا رکن یا عہدیدار دوسری سیاسی جماعت کے عہدے یا نام کو استعمال نہیں کر سکتا۔ انہوں نے استدعا کی عدالت دونوں سیاسی جماعتوں کو سیاسی مفادات کے لئے استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے اور رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دینے سے متعلق عائد اعتراض ختم کرے۔ جس پر فاضل عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر عائد اعتراض ختم کرتے ہوئے پٹیشن کو ابتدائی سماعت کے لئے منظور کر لیا۔

مزید : لاہور


loading...