ترکی میں چیک پوسٹ پرکاربم دھماکہ، جھڑپیں، 8 فوجی ،30 کردباغی مارے گئے

ترکی میں چیک پوسٹ پرکاربم دھماکہ، جھڑپیں، 8 فوجی ،30 کردباغی مارے گئے
ترکی میں چیک پوسٹ پرکاربم دھماکہ، جھڑپیں، 8 فوجی ،30 کردباغی مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دیاربکر (ویب ڈیسک) ترکی کے کرد اکثریتی علاقے میں بم دھماکے، جھڑپوں میں 8 فوجی اور 30 باغی ہلاک اور 57 افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے صوبہ دیاربکر کے ضلع ہانی میں فوجی چیک پوسٹ پر کاربم دھماکہ کیا گیا جس سے 2 اہلکار مارے اور 57 زخمی ہو گئے۔ ادھرترک حکام نے مذاکراتی میز پر واپسی سے انکار کرتے ہوئے پی کے کے کے جنگجوﺅں کو کچلنے کا اعلان کیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق صوبہ سرنک اور شام، عراق کی سرحد کے ساتھ علاقوں میں آپریشن تیز کر دیا گیا فوجیوں کے خاندانوں کی رہائش گاہوں کے قریب دھماکہ ہوا۔