کارکے رینٹل پاور کیس، جہاز کی روانگی کے بارے میں نیب کا عدالت میں جواب داخل

کارکے رینٹل پاور کیس، جہاز کی روانگی کے بارے میں نیب کا عدالت میں جواب داخل
کارکے رینٹل پاور کیس، جہاز کی روانگی کے بارے میں نیب کا عدالت میں جواب داخل

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیب حکام نے کارکے رینٹل پاور کمپنی کے جہاز کی پاکستان سے روانگی سے متعلق جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل کرا دیا ہے۔ کارکے رینٹل پاور کرپشن ریفرنس میں گرفتار قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کے رکن راجہ بابر علی ذوالقرنین کے وکیل نے جواب کیلئے مہلت طلب کرلی جس پر عدالت عالیہ کے ڈویڑن بنچ نے سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی۔ گزشتہ روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے راجہ بابر علی ذوالقرنین کی ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کی۔ اس موقع پر نیب نے ترک رینٹل پاور کمپنی کے جہاز کی پاکستان سے روانگی کے بارے میں رپورٹ سربمہر لفافے میں جمع کرائی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے سپریم کورٹ کے احکامات نظرانداز کرکے ترک جہاز کے ملک چھوڑنے کا نوٹس لیتے ہوئے نیب سے جواب طلب کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے معاملہ ختم ہونے تک جہاز کے پاکستان سے باہر جانے پر پابندی عائد کی تھی۔ نیب نے راجہ بابر ذوالقرنین کی درخواست ضمانت پر بھی اپنا جواب جمع کرایا۔ وکیل صفائی کی جانب سے نیب کے جواب پر تیاری کیلئے مہلت طلب کرنے پر عدالت نے مزید سماعت پیر 18 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزید : اسلام آباد