قیدی کی ہلاکت کا معاملہ، بھارتی وزارت خارجہ نے ہائی کمیشن کوہدایات جاری کردیں

قیدی کی ہلاکت کا معاملہ، بھارتی وزارت خارجہ نے ہائی کمیشن کوہدایات جاری ...
قیدی کی ہلاکت کا معاملہ، بھارتی وزارت خارجہ نے ہائی کمیشن کوہدایات جاری کردیں

  



نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) کوٹ لکھپت جیل لاہورمیں بھارتی قیدی کی ہلاکت کے معاملے پر بھارتی وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں اپنے ہائی کمیشن کوہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز صحت کی خرابی کے باعث ایک بھارتی شہری کوٹ لکھپت جیل میں انتقال کرگیا تھا جسے بھارت نے اپنا شہری تسلیم کرنے سے نکار کردیا تھا تاہم اب بھارتی وزارت خارجہ نے قیدی کے معاملے پر اپنے ہائی کمیشن کوہدایات جاری کردی ہیں۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے ہدایت کی ہے کہ بھارتی قائم مقام ہائی کمشنرپاکستانی دفترخارجہ کے حکام سے ملاقات کریں اور بھارتی قیدی کی میت کی واپسی کیلئے اقدامات کیے جائیں علاوہ ازیں بھارتی ہائی کمیشن موت کی وجہ اور پوسٹمارٹم رپورٹ بھی حاصل کرے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز لاہور کی کو ٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کا ہندوستانی قیدی کرپال سنگھ ہلاک ہو گیا تھا۔  55 سالہ قیدی کرپال سنگھ کی اچانک طبیعت خراب ہوئی تھیجس کے بعد اسے طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ کرپال سنگھ 1991 میں فیصل آباد ریلوے سٹیشن پر ہونے والے بم دھماکے میں ملوث تھا ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں