فیکٹری میں گیس لیکج سے خواتین سمیت 40 مزدوروں کی حالت غیر

فیکٹری میں گیس لیکج سے خواتین سمیت 40 مزدوروں کی حالت غیر
فیکٹری میں گیس لیکج سے خواتین سمیت 40 مزدوروں کی حالت غیر

  



ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) فیکٹری میں گیس لیکج سے خواتین سمیت 40 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں پرائیویٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وہاڑی چوک پر ایک فیکٹری میں کام کے دوران پیکنگ ڈیپارٹمنٹ میں گیس لیکییج ہوئی جس سے مزدوروں کے پیٹ میں درد ہوا اوروہ یکے بعد دیگرے بیہوش ہونا شروع ہوگئے۔ دیگر مزدوروں نے جب یہ صورتحال دیکھی تو فیکٹری مالک جاوید کو اس ساری صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے فیکٹری بند کرنے کا مطالبہ کیا تاہم مالک نے کہا کہ مزدور بہانے کررہے ہیں۔ جب معاملہ ہاتھ سے نکل گیا تو فیکٹری مالک نے خبر چھپانے کیلئے بیہوش ہونے والے مزدوروں کوپرائیویٹ ہسپتال منتقل کردیا جہاں مزدوروں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ بیہوش ہونے والے مزدوروں میں 20 خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید : ملتان /اہم خبریں


loading...