قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے موبائل فون کے ذریعے اسمبلی اجلاس کی کوریج کے معاملے پر پیمرا کو خط لکھ دیا

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے موبائل فون کے ذریعے اسمبلی اجلاس کی کوریج کے معاملے ...
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے موبائل فون کے ذریعے اسمبلی اجلاس کی کوریج کے معاملے پر پیمرا کو خط لکھ دیا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے موبائل فون کے ذریعے اسمبلی اجلاس کی کوریج کے معاملے پر پیمرا کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کا سرکاری ٹی وی نے مکمل طور پر بلیک آوٹ کیا تھا جس کی وجہ سے کچھ پرائیویٹ چینلز نے لابی میں لگی سکرینوں سے موبائل فون کے ذریعے اجلاس کی کوریج کی تھی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے موبائل فون کے ذریعے اجلاس کی کوریج کا منگل کے روز نوٹس لے لیا تھا اور آئندہ کیلئے موبائل فون کوریج پر پابندی عائد کردی تھی۔ سپیکر کے نوٹس لینے کے بعد بدھ کے روز قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پیمرا کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پیمرا تمام چینلز کو پارلیمانی ضابطہ اخلاق کے احترام کا پابند کرے۔

مزید : قومی


loading...