پمز زیادتی کیس، ملزم کرشن کمار 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے پولیس کے حوالے

پمز زیادتی کیس، ملزم کرشن کمار 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے پولیس کے ...
پمز زیادتی کیس، ملزم کرشن کمار 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے پولیس کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پمز زیادتی کیس کے ملزم کرشن کمارکو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پمز ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل 22 سالہ لڑکی کو میل نرس کرشن کمار نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیاتاہم منگل کے روز ملزم کوگرفتار کرلیا گیا جس کے بعد بدھ کے روز ملزم کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس حکام کی جانب سے تفتیش کیلئے سات روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -