ویسٹ انڈیز میں ڈکیتی مزاحمت پر برطانوی کرکٹ قتل

ویسٹ انڈیز میں ڈکیتی مزاحمت پر برطانوی کرکٹ قتل
ویسٹ انڈیز میں ڈکیتی مزاحمت پر برطانوی کرکٹ قتل

  



ٹرینیڈاڈ(آن لائن) برطانوی نوجوان کرکٹر کو ٹرینیڈاڈ میں ڈکیتی کے دوران قتل کردیاگیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق 22 سالہ ایڈرین سینٹ جان کو مسلح افراد نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیا ۔ پولیس نے قتل کے شبے میں 24 سالہ شخص کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔ ایڈرین سینٹ جان لندن میں کرس گیل کی اکیڈمی کے کپتان تھے ۔اُنہوں نے ایلن کرکٹ کلب اور یونیورسٹی آف ہرٹفورڈ شائر کی جانب سے بھی کرکٹ کھیلی ۔ جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے اپنے ٹوئیٹ میں کہاکہ ایڈرین کی موت کا سن کر بہت دکھ ہوا، وہ باصلاحیت کھلاڑی تھے ۔ 

مزید : کھیل