شہزادی کیٹ نے اپنے سمارٹ ہونے کا راز بتادیا
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیتھرین مڈلٹن اپنے ملکوتی حسن، بے ساختہ مسکراہٹ اور پرکشش سراپے کی وجہ سے نئی نسل کی ہر دلعزیز شہزادی ہیں۔ اگرچہ ان کی شادی کو لگ بھگ پانچ برس ہونے کو ہیں اور وہ بچوں کی ولادت کے بعد بھی ان کا نازک سراپا ویسا کا ویسا ہی پرکشش ہے۔ ان کی اس خوبصورتی کا راز کیا ہے یہ اب انہوں نے خود انکشاف کردیا ہے۔
شہزادی کیٹ جو اپنےش وہر شہزادہ ولیم کے ہمراہ ان دنوں بھارت کے شاہی دورے پر ہیں۔ برطانوی اخبار مرر کے مطابق اس تقریب میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی ایک پروفیسر بلبل دھرجیمز بھی شریک تھیں جن کا کہنا ہے کہ وہ کیٹ مڈلٹن کے خوبصور سراپے کو دیکھ کر یہ پوچھ بیٹھیں کہ وہ اتنی دبلی پتلی کیسے رہتی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ بھی پوچھا کہ دو بچے ہونے کے بعد انہوں نے اپنا تمام وزن کیسے کم کرلیا؟ اور ہمارے سوالوں کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ”میں اپنے بچون کے پیچھے بھاگتی ہوں“ پروفیسر دھرجیمز نے مزید کہا کہ ہمارا ان سے یہ بھی سوال تھا کہ وہ دورے کی تمام مصروفیات کے دوران اتنی کھلی کھلی کیسے رہتی ہیں؟ اور کیا وہ مسکرا مسکرا کر تھک نہیں جاتی ہیں؟ اس پر ان کا جواب تھا کہ ”یہ میرا ایک جوابی عمل ہوتا ہے کیونکہ یہاں ہر کوئی بیحد پرخلوص ہے۔“