شاہ سلمان کو ترکی کا اعلیٰ سول اعزاز دیا گیا

شاہ سلمان کو ترکی کا اعلیٰ سول اعزاز دیا گیا
شاہ سلمان کو ترکی کا اعلیٰ سول اعزاز دیا گیا

  



انقرہ (این این آئی) ترکی نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات استوار کرنے پر ان کی خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے منگل کے روز صدارتی محل انقرہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران شاہ سلمان کو ملک کا یہ اعلیٰ ترین تمغہ عطا کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا حالیہ برسوں کے دوران ترکی اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوئے ہیں اور دونوں ملک شام ،یمن اور عراق میں جاری تنازعات کے حوالے سے یکساں موقف کے حامل ہیں۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے میزبان صدر سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات،شامی تنازع اور دوسرے اہم علاقائی اور عالمی امور پرتبادلہ خیال کیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...