پرویز مشرف کے خلاف غداری مقدمہ پر 23ملین خرچ

پرویز مشرف کے خلاف غداری مقدمہ پر 23ملین خرچ
پرویز مشرف کے خلاف غداری مقدمہ پر 23ملین خرچ

  



اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے پر قوم کو 23ملین روپے سے زائد کے اخراجات برداشت کرنا پڑے ہیں۔ وزارت داخلہ نے مشترکہ کے خلاف غداری کے مقدمہ پر 23 ملین سے زائد کے فنڈز وزارت خزانہ سے وصول کرلئے ہیں، تاہم وزارت داخلہ نے اخراجات کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔ نواز شریف حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی پرویز مشرف کے خلاف مقدمات قائم کئے ، تاہم حکومت نے مشرف کو باہر جانے کی اجازت دے کر خود کو متنازع بنالیا۔ غریب قوم کو نواز شریف کے اس شوق پر 23 ملین کے اخراجات برداشت کرنا پڑے۔

مزید : اسلام آباد