پاک فوج نے طیاروں کے ذریعے آٹے کے تھیلے گلگت پہنچادئیے

اسلام آباد(اے این این ) پاک فوج نے دو سی ون تھرٹی طیاروں کے ذریعے آٹے کے تھیلے گلگت پہنچادئیے جبکہ وہاں پھنسے ہوئے تقریباً ڈیڑھ سو افراد کو اسلام آباد منتقل کردیاگیا۔ادھر ٹین کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ظفراقبال نے امدادی اشیا گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان کے حوالے کیں۔ گلگت بلتستان کے گورنر میر غضنفر علی خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔بعد میں ٹین کور کے کمانڈر نے چلاس کا دورہ بھی کیا اور بارش سے متاثر ہونے والے افراد میں امدادی اشیا تقسیم کیں۔