لوٹاہوامال تقسیم کرتے ڈاکوجھگڑپڑے ،2ہلاک

لوٹاہوامال تقسیم کرتے ڈاکوجھگڑپڑے ،2ہلاک
لوٹاہوامال تقسیم کرتے ڈاکوجھگڑپڑے ،2ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(ویب ڈیسک) پھول نگر کے نواحی گائوں جمبر کلاں میں لوٹے ہوئے مال کی تقسیم پرجھگڑاکے دوران فائرنگ شروع ہوگئی ،ساتھیوں کی فائرنگ سے دوڈاکو ہلاک ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی ناصر رضوی نے بتایاکہ گزشتہ رات تھانہ صدر پھولنگر کے علاقہ32پلی کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران چھینا گیا مال مسروقہ تقسیم کرتے ہوئے آپس میں لڑنے پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دو ساتھی ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ محمد عثمان نامی شخص نے 15پر پولیس کو اطلاع دی کہ 7ڈاکوو¿ں نے ان سے 83ہزارروپے اورموبائل لوٹے اورآپس میں لڑپڑے۔ تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کردی۔

مزید :

قصور -