شادی سے قبل گوری کی فیملی کو بے وقوف بنایا:شاہ رخ

شادی سے قبل گوری کی فیملی کو بے وقوف بنایا:شاہ رخ
 شادی سے قبل گوری کی فیملی کو بے وقوف بنایا:شاہ رخ

  



ممبئی(ویب ڈیسک)اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے گوری خان سے رابطہ کرنا ان کے لیے آسان نہیں تھا اور انھوں نے کئی مرتبہ فون پر لڑکی کی آواز میں بات کرکے گوری کے گھر والوں کو بے وقوف بنایا۔بھارتی اخبار کے مطابق 'دی کپل شرما شو' کی پہلی قسط کی ریکارڈنگ کے دوران شاہ رخ نے اپنی ذاتی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا ، کنگ خان کا کہنا تھاآج ہر ایک کے پاس موبائل فون موجود ہے لیکن ہمارے دور میں صرف لینڈ لائن فون ہوتے تھے ، ا±س وقت مجھے جب بھی گوری سے بات کرنا ہوتی تھی تو میں لڑکی کی آواز میں بات کرتا تھا کیوں کہ گوری کے بھائی وکرانت ہی فون اٹھایا کرتے تھے '.شاہ رخ نے بتایا، 'میں لڑکیوں کی آواز میں کہتا، ہیلو، کیا میں گوری سے بات کرسکتا ہوں اور وہ سمجھتا کہ میں گوری کی کوئی خاتون دوست ہوں، حتیٰ کہ وکرانت کو آج تک نہیں پتہ کہ فون میں ہی کیا کرتا تھا لیکن یہ شو دیکھنے کے بعد اسے یہ حقیقت معلوم ہوجائے گی۔واضح رہے کہ شو کی پہلی قسط 23اپریل کو نشر کی جائیگی۔

مزید : تفریح


loading...