ڈاکٹرذاکرنائیک کو ’شیطان‘ کہنے والے ملائیشین سیاستدان کے دفتر پر پٹرول بم حملہ

ڈاکٹرذاکرنائیک کو ’شیطان‘ کہنے والے ملائیشین سیاستدان کے دفتر پر پٹرول بم ...
ڈاکٹرذاکرنائیک کو ’شیطان‘ کہنے والے ملائیشین سیاستدان کے دفتر پر پٹرول بم حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈ یسک)معروف مسلمان مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو شیطان کہنے والےریاست پنانگ کے ایک سینئر سیاستدان اور پنانگ ہندو انڈوومنٹ بورڈ کے چیئرمین کے دفتر پر پیٹرول بم سے حملہ کیا گیاتاہم ریاست کے نائب وزیراعلیٰ پی راما سیمی کے دفتر پر علیٰ الصبح ہونے والے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق راماسیمی نے کہاہے کہ یہ حملہ’ فیس بک پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے حوالے سے کی گئی ایک پوسٹ کا نتیجہ ہوسکتا ہے‘پوسٹ پر تبصرے میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کو شیطان کہاتھا‘۔
راماسیمی نے ہندوستانی شہری ڈاکٹر ذاکر نائیک پر الزام لگایا تھا کہ وہ اپنی تقاریر کے ذریعے دیگر عقائد سے متعلق نفرت پھیلارہے ہیں اور لکھاکہ ’ان کی یہ پوسٹ اسلام اور مسلمانوں کے نہیں بلکہ 'اس مخصوص شخص' کے خلاف ہے‘۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بعد ازاں راماسیمی نے اپنے بیان میں ذاکر نائیک کے لیے لفظ ’شیطان‘ استعمال کرنے پر افسوس کا اظہار کیا جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے اور کہا کہ اس لفظ کو بعد میں حذف کردیا گیا تھا۔